چینی کمپنی سے دھوکہ دہی کے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے چینی کمپنی سے دھوکہ دہی کے مقدمے میں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم ذیشان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جبکہ ایک اور ملزم جاوید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پرعدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ،ملزم کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کیا تھا، تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ ملزم جاوید سے تفتیش کرنی ہے۔