کراچی شہر کو اون کرنے کی ضرورت ہے ،میئر
کراچی (بزنس رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی شہر کو اون کرنے کی ضرورت ہے ،بزنس سے وابستہ افراد کی اس شہرکیلئے خدمات ہیں،کچھ لوگوں کو یہ کہنے کا شوق ہے کہ شہر میں کچھ نہیں ہو رہا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹی میں اپنے اعزز میں دیے گئے ظہرانے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جہاں 24 گھنٹے 7دن صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے ، وہاں کے لوگ اس کے باوجود بل ادا نہیں کرتے ، پانی کی سپلائی جتنی کرتے ہیں اس کی مد میں پیسے نہیں ملتے ۔