دارالامان سکھر :خواتین کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

دارالامان سکھر :خواتین کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

سکھر(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے دارالامان سکھر میں پناہ لینے والی خواتین کو قانونی مدد نہ ملنے کانوٹس لے لیا، دارالامان انتظامیہ کو خواتین کو فوری لیگل سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

 شاہینہ شیر علی نے دارالامان کے دورے پر انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان خواتین کا کوئی سہارا نہیں، ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ان کی قانونی معاونت فراہم کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے دارالامان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر دارالامان سکھر شمع پروین نے انہیں بریفنگ دی۔ شاہینہ شیر علی نے پناہ لینے والی خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلومات کیے ۔ خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قانونی سپورٹ سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ، تاکہ آپ کے کیسز جلد از جلد حل ہوں،دارالامان میں سہولیات بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور سولر سسٹم کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ میرے دورے کا مقصد یہاں پناہ لینے والی بہنوں سے ون بائی ون ملاقات کر کے ان کی تکالیف سننا تھا، کچھ خواتین کی اپنے خاندانوں سے صلح ہو گئی ہے وہ کل سے اپنے گھر جانا شروع ہو جائیں گی، کچھ خواتین کے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں