حکومت عوام کی مرضی سے بنی نہ جائے گی،محمدیوسف
کراچی(آن لائن)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ پوراملک آئی ایم ایف کے حوالے ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس بھی ختم کیاجائے تو مہنگائی پر کافی فرق پڑے گا۔ موجودہ حکومت ایجنسیوں کی بے ساکھیوں پر قائم ہے کیوں کہ حکومت عوام کی مرضی سے بنی ہے نہ جائے گی۔ اگر عوام کی مرضی چلے تو یہ حکومت ایک دن بھی نہ چل سکے ۔مصنوعی قیادت نہیں صاف و شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ساحلی پٹی تحصیل گولارچی یوسی احمد راجوکی2243ایکڑ زمین مقامی باشندوں کو بے دخل کرکے گرین انیشیٹومنصوبے کے حوالے کرنا سراسرظلم ہے ۔اس ظلم سمیت سندھ کی زمینوں کی بندبانٹ سے لیکر سندھ کے حقوق کی سودے بازی میں سندھ میں برسر اقتدار پیپلزپارٹی کی مرادعلی شاہ حکومت برابر کی شریک ہے ۔سندھ کی زرخیز زمینیں عسکری اداروں کے حوالے کرنا اور پانی پر ڈاکہ زنی کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔جماعت اسلامی متاثرمظلومین اورسندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہونے نے مزید کہا کہ فارم 47 پر بننے والی جعلی حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو بھی ایک ماتحت ادارہ بناکر رکھا ہے ۔ پارلیمنٹ کی بالادستی کے نام پر ہونے والی قانون سازی محض اپنی حکمرانی کو دوام دینے کی کوشش کا سوا کچھ نہیں۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف ملاح امیر ضلع سیدعلی مردان شاہ ،جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی، نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوتہ بھی موجود تھے ۔