بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 3ملزمان گرفتار،ایک فرار

بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 3ملزمان گرفتار،ایک فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اندرون سندھ اور پنجاب سے ڈکیتیوں کیلئے کراچی آنے والا چار رکنی گینگ پولیس کے ریڈار پر آگیا تین پکڑے گئے چوتھا فرار ہوگیا۔

 پولیس نے دوران واردات گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیا ،ملزمان لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد آبائی علاقے فرار ہوجاتے تھے جو پھر رابطوں کے بعد کراچی آکر وارداتیں کرتے تھے ،مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے موصول اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اختر شاہ نامی شہری کو ہتھیار کے زور پر لوٹنے میں ملوث چار رکنی گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ڈی پی اوڈیفنس فائزہ سوڈھار کے مطابق ایس ایچ اوڈیفنس سب انسپکٹر عدیل افضال نے موصول اطلاعات پر فوری رسپانس کیا پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں پنجاب سے وارداتوں کیلئے کراچی آنے والے عبدالرفع اور اندرون سندھ سے لوٹ مار کا گینگ لیکر کراچی پہنچنے والے شیر دل اور درویش گل منیر کو گرفتار کیا۔ گینگ کا چوتھا ساتھی الطاف سولنگی فرار ہوگیا گرفتار ملزمان سے ہتھیار کے زور پر شہریوں سے چھینے گئے 8عدد موبائل فون \' 3موٹرسائیکلیں اور 2مہنگے ترین ہتھیار برآمد ہوئے ۔ فائزہ سوڈھار نے بتایا کہ ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکلیں قائد آباد\'سائٹ اے سے چھینی گئی تھی ملزمان سے متعلق خاتون پولیس افسر کاکہنا تھا کہ چار رکنی گینگ موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے کا انتہائی ماہر ہے ۔ جو کہ درجنوں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے ۔ مکمل گینگ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے اور متعدد بار جیل جاچکا ہے ۔ گرفتار ملزمان عبدالرفع ، شیردل اور درویش نے الطاف سولنگی سمیت گینگ کے دیگر کارندوں سے متعلق بھی انکشافات کئے ہیں پولیس ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں فائزہ سوڈھار کہتی ہیں کہ پوش علاقوں میں وارداتوں میں بہتر کمی رونما ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں