نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا،مرتضیٰ وہاب
کراچی (آن لائن)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا اور عوام کے دیرینہ مسائل اس سال حل ہوں گے اور شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔۔
کراچی کے کئی ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور کئی منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کئے جاچکے ہیں جن پر کام کا آغاز اس ماہ کے آخر تک شروع ہوگا، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے باغ ابن قاسم کلفٹن میں ثقافتی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔