پولیس مقابلہ،زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار
کراچی (آن لائن)عوامی کالونی کے علاقے باغ کورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک زخمی سمیت 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔۔۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی شناخت زخمی محمد رضوان اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا جبکہ ، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔