ملک بھر میں افرا تفری کا عالم ہے ،ثروت قادری

 ملک بھر میں افرا تفری کا عالم ہے ،ثروت قادری

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ملک کی معیشت کو چلانے والی کی ریڑھ کی ہڈی اس وقت شدید خطرات لاحق ہے ،سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں افرا تفری کا عالم ہے ۔دہشتگردی مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام پہلے ہی پریشان تھی مزید رہی سہی کسر موجودہ حکمرانوں نے پوری کر دی۔موجودہ حکمران آرٹیفیشل اور ڈسپوزیبل ماحول دکھا کر قوم کو بھلا رہے ہیں۔ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے موجودہ حکمرانوں کے پاس کوئی جامع پلان نہیں ہے ۔حکمران عوام کے کاندھوں پر مزید قرضوں کا بہت چڑھا رہے ہیں۔حکمران شاید یہ بات بھول گئے ہیں کہ قرضے لے کر ملک نہیں چلتے ہیں۔ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے اندرونی وسائل کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی بنانا ہوگا۔ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے ۔پاکستان میں موجود طاقتور اشرافیہ ملک کے سیاسی اور معاشی فیصلوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ان لابیوں کے درمیان مفادات کے ٹکرا نے ملک میں استحکام کے بجائے بد امنی اور بحران کو جنم دیا ہے ۔موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔پاکستان میں انتہاپسندی کی جڑیں کئی دہائیوں پر محیط ہیں،لیکن حالیہ برسوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں