ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف مہم جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹانے کے لئے ترجیحی کوششیں کریں۔
تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو اپنے اپنے ضلع میں ہونے والی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ پیش کردی ہے ۔مختلف ڈپٹی کمشنرز نے فٹ پاتھ سروس روڈ اور سڑکوں کو گھیر کر ہوٹلز چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے اپنی رپورٹ میں بتا یا کہ شاہراہ قائدین پر نورانی کباب ہاؤس کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹا دیاگیا نورانی کباب ہاؤس نے سروس روڈ گھیر رکھا تھا جس سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو تکلیف کا سامنا تھا۔