ڈاکوؤں سے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں رہے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سعود آباد پولیس نے اسپیشل برانچ کے اہلکار سے سرکاری موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ اکبر نے سعود آباد پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ بطور ہیڈ کانسٹیبل انٹیلی جنس اسپیشل برانچ سب ڈویژن تھانہ ملیر سٹی میں تعینات ہوں اور پیر کی صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ جیسے ہی مین نیشنل ہائی وے روڈ ملیر سٹی پل کے نیچے سائیڈ سے جا رہا تھا کہ اس دوران بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر 2 لڑکے آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے میری سرکاری موٹر سائیکل چھین لی اور جاتے ہوئے مجھ سے موبائل فون بھی چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے ۔