عصوم بچے کی ہلاکت پر میئر کا بیان شرمناک ،پاسبان
کراچی(آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مین ہول میں گر کر معصوم بچے کی ہلاکت پر بیان کو دل دکھانے اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مہذب میئر ایسے سانحات پر مستعفی ہو جاتے ہیں۔
گٹر کے ڈھکن صرف چوری ہی نہیں ہوتے ہیں بلکہ زیادہ تر ڈھکن غیرمعیاری میٹریل سے بنائے جانے کے باعث چند دنوں میں ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔ میئر کراچی کا یہ بیان جہالت پر بھی مبنی ہے کیونکہ دنیا بھر میں میئر کو فادر آف سٹی کہا جاتا ہے ۔ مرتضیٰ وہاب گٹر ڈھکن کی چوکیداری تو نہیں کر سکتے ہیں مگر کیا معیاری اور پائیدار ڈھکن بنانے کی ذمہ داری بھی ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ٹاؤن اور یو سی سطح پر منتخب نمائندے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہیں۔