دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پرآئی جی برہم

دفتری اوقات کی پابندی  نہ کرنے پرآئی جی برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس میں مختلف افسران کی اپنے دفتروں میں ٹائم نہ دینے وقت کی پابندی کے ساتھ دفتر نہ أنے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پابندی نہ کرنے پر سخت نوٹس لیا ہے۔

 اور جاری کردہ ایک تحریری لیٹر میں سندھ بھر کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیزکو کہا گیا ہے کہ تمام افسران کو دوبارہ ہدایت کی جارہی ہے کہ دفتری اوقات کی پابندی کریں،یقینی بنائیں کہ آپ کے زیرکمان بھی وقت پر دفتر آئیں،افسر کسی سرکاری کام کی وجہ سے دفتر نا آسکے تو پیشگی اطلاع دے ۔اے آئی جی آپریشنز سی پی او کو دفتر حاضر نہ ہونے کی وجہ بتائے اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کے ماتحت افسران بھی اسی ہدایت کو فالو کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں