سرکاری اراضی پر بنائے گئے کوئلے کے گودام مسمار

سرکاری اراضی پر بنائے گئے کوئلے کے گودام مسمار

کراچی (رپورٹ :آغا طارق)پورٹ قاسم سے آنے والے اعلی ٰکوالٹی کے کوئلے کی چوری پر اعلی حکام نے نوٹس لے لیا ۔سرکاری زمینوں پر بنائے گئے کوئلے کے گوداموں کو مسمار کرنے کی کارروائی کا اغاز کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر ملیر کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کے افسران اور پولیس کی بھاری نفری نے سومار گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گودام مسمار کر کے سرکاری زمین واگزار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم پر بیرون ملک سے انے والے اعلی کوالٹی کی کوئلے کو بڑے پیمانے پر چوری کر کے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے بنائے گئے گوداموں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کی سربراہی میں محکمہ ریونیو اور پولیس کی بھاری نفری نے سومار گوٹھ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کوئلے کے گودام کو فوری طور پر مسمار کر دیا اور سرکاری زمین واگزار کرا لی جبکہ اطراف میں دیگر سرکاری زمین کو بھی لینڈ مافیا سے خالی کروا لیا گیا اور کئی مکانات مسمار کر دیے گئے ۔ملیر انتظامیہ نے موقع پر موجود 4 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملیر میں کسی بھی سرکاری زمین پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے اور جہاں جہاں پر قبضے کیے گئے ہیں تو وہاں پر بھرپور کارروائی کر کے سرکاری زمین خالی کروائی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں