سیلانی اسمارٹ جاب فیئر کا آغاز ،25افراد کو موقع پرہی ملازمت مل گئی

سیلانی اسمارٹ جاب فیئر کا آغاز ،25افراد کو موقع پرہی ملازمت مل گئی

کراچی(سٹی ڈیسک)کورنگی چمڑا چورنگی پر سیلانی جاب فیئر کا انعقاد، جاب فیئر میں ایک روز میں 170 بے روزگار افراد کو ملازمت کی پیشکش کردی گئی جبکہ 25 افراد کو موقع پر ہی ملازمت دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے سیلانی اسمارٹ جاب فیئر کا آغاز ہوگیا۔ چمڑا چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پہلی جاب فیئر منعقد کی گئی۔جاب فیئر میں آٹھ نجی کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے۔ 550 بے روزگاروں نے رجوع کیا ، 170 نوجوانوں کو مختلف کمپنیز نے انٹرویو کے بعد ملازمت کی پیشکش کردی جبکہ تمام رسمی کارروائی مکمل کرنے والے 25 افراد کو فوری طور پر روزگار فراہم کردیا گیا۔ سیلانی ویلفیئر کے اعلامیہ کے مطابق 25 جنوری کو دوسری جاب فیئر میلینیم مال برانچ ، تیسری جاب فیئر یکم فروری کو سیمنس چورنگی سائٹ ایریا،چوتھی جاب فیئر 8 فروری کو قیوم آباد اور پانچویں جاب فیئر 15 فروری کو ملیر ہالٹ برانچ پر منعقد ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں