آئی جی سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کراچی (این این آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداروں نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں وفد نے آئی جی کو ایسوسی ایشن کے قیام اغراض و مقاصد و صحافتی ذمہ داریوں کے دوران درپیش مسائل و چیلنجز کے بارے میں بتایا ۔آئی جی نے کہا کہ ایسوسی ایشن اور سندھ پولیس کے اشتراک سے تربیتی پروگرام سمیت پولیس تعاون اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے متعلق ورکشاپ / سیمینارز کا انعقاد کیا جائے ۔