شہری سے لوٹ مار کے واقعیکا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن جمال میں بینک سے رقم لے کر گھر پہنچنے والے شہری سے لوٹ مار واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ الزام نمبر 86/2025 متاثرہ شہری فراز حبیب کی مدعیت میں تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ نے بیان دیا کہ وہ محمودآباد میں بینک سے رقم لے کر گلشن جمال پہنچاتھا۔تین ملزمان نے اسلحہ دکھا کر 50 لاکھ روپے سے بھرا تھیلا اور بیگ چھین لیا۔