150سے زائد ڈے کیئر سینٹر ز بنانے جارہے ہیں ،شاہینہ شیر علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کی وزیر برائے ترقیِ نسواں شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبہ بھر میں 150سے زائد ڈے کیئر سینٹر ز بنانے جارہی ہے ۔
اس سلسلے میں پہلا سینٹر کراچی پریس کلب میں قائم کیا جائے گا ۔ ہم خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک قدم آگے بڑھ کر سوچتے ہیں، تاکہ وہ ہر میدان میں بلا خوف و خطر ترقی کر سکیں۔صوبائی وزیر ترقیِ نسواں، شاہینہ شیر علی نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔