نیو کراچی سیکٹر ایچ فائیو ،ڈی فائیومیں گیس بحران،علاقہ مکین پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی کے نواحی علاقے سیکٹر ایچ فائیو اورڈی فائیومیں شہریوں کو گیس کی عدم دستیابی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ چار روز سے گھروں میں گیس غائب ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
متعدد کمپلین کرنے کے باوجود کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ۔ علاقہ مکین کا کہناتھا کہ گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے ان کی روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے ۔شہریوں نے شکایت کی کہ گیس کے مہنگے بلز وقت پر ادا کرنے کے باوجود انہیں مکمل غیر اعلانیہ گیس کی بندش کا سامنا ہے۔ علاقہ مکین نے وزیر اعظم شہباز شریف ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، سوئی سدرن گیس کمپنی کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر،ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت، ڈائریکٹر محمد رضی الدین منیم سے اپیل ہے کہ فوری طور پر گیس کی فراہمی بحال کی جائے۔