نادر شاہ عادل مرحوم پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی اسکریننگ

 نادر شاہ عادل مرحوم پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی اسکریننگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )معروف سینئر صحافی نادر شاہ عادل (شاہ جی)کی پہلی برسی کے موقع پر اُن کی شخصیت اور فن سے متعلق تیار کردہ دستاویزی فلم کی نمائش کراچی پریس کلب میں ہوئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 35 منٹ کے دورانیے کی یہ فلم فائن ٹی وی نے تیار کی جس کے پروڈیوسر ڈائریکٹر معروف صحافی ریاض عاجز ہیں۔ فلم کی تیاری میں سینئر صحافی الطاف مجاہد نے کلیدی کردار ادا کیا۔ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر نظامت کے فرائض الطاف مجاہد نے انجام دیے ۔ تقریب کی صدارت سید صفدر علی نے کی جبکہ سینئر مقصود یوسفی اور عامر لطیف مہمانانِ خصوصی تھے ۔ اس موقع پر سینئر صحافی حسن عباس، رمضان بلوچ، رفیق بلوچ اور بچل لغاری نے بھی خطاب کیا۔ سید صفدر علی نے کہا کہ نادر شاہ عادل جامعیت کے قائل تھے ،وہ اپنے کام میں غیر معمولی مہارت رکھتے تھے اور کسی بھی موضوع پر بخوبی لکھ سکتے تھے ۔ مقصود یوسفی نے کہا کہ نادر شاہ مثالی نوعیت کی اصول پرستی کے قائل و حامل تھے ،اُن کے حالاتِ زندگی اور کارکردگی پر بنائی جانے والی یہ دستاویزی فلم غیر معمولی ستائش کی مستحق ہے ۔ عامر لطیف نے کہا کہ نادر شاہ عادل اُن کے بھی استاد تھے جنہیں صحافت کی دنیا استادوں میں شمار کرتی ہے ،وہ حقیقی معنوں میں اعلیٰ پائے کے صحافی تھے ۔ حسن عباس نے کہا کہ ہم اسٹریٹ اسکول پراجیکٹ میں ان کے ساتھ تھے ۔ انہیں بہت دھمکایا گیا مگر نہ تو وہ خود ڈرے اور نہ ہی ہمیں ڈرنے کا موقع دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں