سیاسی رہنماؤں،سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں نے پیکا قانون مسترد کردیا

سیاسی رہنماؤں،سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں نے پیکا قانون مسترد کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب میں ہونے والے سیمینار نے پیکا کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا،کراچی پریس کلب اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ تحریک کا آغاز کرے گا جو اس قانون کے واپس لیے جانے تک جاری رہے گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جمعرات کو کراچی پریس کلب کے تحت ایک بامعنی گفتگو جس کا عنوان \'\'سچائی کا دفاع، آزادی کا تحفظ\'\' پیکا ترمیمی بل 2025 کے پس منظر میں میڈیا کا مستقبل کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب،سیاسی رہنمائوں،سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے پر قدعن ہے ،وفاقی حکومت سے اس ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نشست سے پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان،سینئرصحافی ظفرعباس،سینئر صحافی اظہر عباس،مظہرعباس،بیرسٹر صلاح الدین، سول سوسائٹی کے ڈاکٹر توصیف احمدسمیت دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں