حوالہ ہنڈی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب، 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔
کارروائی میں خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے ، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے ۔ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی بکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔