گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی بہتات،شہریوں کا جینا محال

کراچی (سٹی ڈیسک) گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کا جینا محال کردیا، آئے روز کتے لوگوں کو زخمی کر رہے جبکہ گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں بھی تباہ کررہے ہیں ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان کتوں کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، اس سے پہلے کہ کوئی سانحہ ہو اور پھر یہ کام کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ صورت حال بہت سنگین ہے ، بلدیاتی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کوشہر کے دیگر علاقوں کی طرح گلشن حدید میں بھی کتوں کو ٹھکانے لگانے کی مہم شروع کرنی چاہیے ۔