مقابلہ کیس:جے آئی ٹی رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

 مقابلہ کیس:جے آئی ٹی رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرآباد میں مشکوک پولیس مقابلے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے جے آئی ٹی رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عدالت میں تھانہ پیرآباد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیااور درخواست کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی ۔ دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ نے صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس میں پولیس چالان منظوری اور ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کا ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قتل کیس میں ماتحت عدالت کی جانب سے پولیس چالان کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ ججوں کے تبادلے کا ملزمان سے تعلق نہیں ،یہ معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔ عدالت نے ماتحت عدالت کا چالان منظوری کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ملزمان کو مقدمہ کا سامنا کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کی فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کے مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں