پانی کی فراہمی بند ہونے سے صنعتی پہیہ منجمد ہوگیا ،عظیم احمد

پانی کی فراہمی بند ہونے سے صنعتی پہیہ منجمد ہوگیا ،عظیم احمد

کراچی(بزنس رپورٹر )بانی پاکستان نے سائٹ انڈسٹریل زون کا سنگ بنیاد رکھا تھا مگر افسوس پاکستان کا سب سے پہلا اور کراچی کا سب سے بڑا سائٹ انڈسٹریل زون زبوں حالی کی جانب گامزن ہے ۔صدر سائٹ انڈسٹریل زون عظیم احمد علوی نے نقارہ بجاتے ہوئے کہا کہ 4روز سے صنعتوں کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عظیم احمد علوی نے بتایا کہ صنعتوں کو تالے لگ رہے ہیں ، مزدور بے روزگار ہورہے ہیں ،پانی کی فراہمی بند ہونے سے صنعتی پہیہ بالکل منجمد ہوگیا ہے ، اس کے علاوہ برآمدی آرڈرز جو ہیم ٹیکسٹائل سے بک ہوئے ہیں انکی تیاری کا عمل بھی رک گیا ہے اور خدشہ ہے کہ آئندہ چند دنوں میں سنگین مسئلہ حل نہ ہوا تو باحالت مجبوری آرڈرز کو منسوخ کرنا ہوگا ۔واضح رہے عالمی آرڈرز منسوخ ہونے سے برآمدات کا ہدف بھی متزلزل ہوجائے گا۔عظیم احمد علوی نے ہنگامی بنیادوں پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی، ایم ڈی واٹر بورڈ اور ایم ڈی سائٹ کو پانی کی فراہمی کو فوری طور پر دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو سائٹ انڈسٹریل ایریا سے تمام صنعتوں کو تالے لگا کر صنعتوں کو ہنگامی بنیادوں پر منتقل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب انکا کہنا تھا زیر زمین پانی سپلائرز اور واٹر بورڈ محکمے کا تنازعہ صنعتوں کو شدید دھچکا پہنچا گیا ہے ،متعلقہ ادارے غفلت برتنے کے بجائے معاشی مسائل کا تدارک کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں