مختلف کارروائیوں میں 28بھکاری گرفتار

مختلف کارروائیوں میں  28بھکاری گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا عادی/پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایکشن،مختلف کارروائیوں کے دوران 28 عادی/پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتارگرفتارکرلیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عادی/پیشہ ور بھکاریوں کو ڈسٹرکٹ سٹی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔بھکاریوں کو گرفتار کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔یہ بھکاری اسپتالوں،بازاروں اور ہر خاص و عام مقامات پر بھیک مانگتے تھے ۔گرفتار بھکاریوں کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں