پورٹ قاسم کے قریب نجی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا،2 مزدور جاں بحق ،4 زخمی

پورٹ قاسم کے قریب نجی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا،2 مزدور جاں بحق ،4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب نجی فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا، بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بوائلر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پورٹ قاسم کے قریب واقع نجی ڈبلیو آر گھی فیکٹری میں اچانک دھماکے سے فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیاجس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ ناصر ولد محمد پٹھان اور 35 سالہ کامران ولد فضل کے نام سے ہوئی ہے ۔گیس کے اخراج کے باعث 3 سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے ۔ حادثے میں ہونے والے زخمیوں میں سے دو کی شناخت تنویر اور خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کارکنوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فیکٹری کو اپنے گھیرے میں لے لیا،اس دوران پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا اور زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی پورٹ قاسم کے قریب ایک کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں