جماعت دہم کے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جماعت دہم کے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی(آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈکے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے دہم جماعت کے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے کہا کہ سائنس و جنرل گروپ کے آن لائن امتحانی فارم 10فروری تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کئے جائیں گے۔ لیٹ فیس کے ساتھ 11 سے 17 فروری تک 500 روپے ،18سے 24فروری تک 1000روپے ، 25 فروری سے 3مارچ تک 1500 روپے ، 4 سے 10مارچ تک 2000 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں