پی ایس او کی خلاف ورزی ،دومیڈیکل اسٹور،ایک ہارڈویئر آؤٹ لیٹ سیل

کراچی(بزنس رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس ون کی پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہی دن میں تین کاروائیاں، بہادر آباد اور ملیر میں میڈیکل اسٹور جب کہ صدر میں ہارڈویئر ڈسٹری بیوٹر آؤٹ لیٹ کو سیل کردیا گیا۔
بہادرآباد اور ملیر میں دو میڈیکل اسٹورز کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلکی پر سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زید ای پی کے تحت جب کہ صدر میں ایک ہارڈویئر ڈسٹربیوٹر آؤٹ لیٹ کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت سیل کیا ہے ۔ رواں ماہ کے دوران آر ٹی او ون نے دس میڈیکل اسٹورز کو پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا ہے ۔ ریجنل ٹیکس آفس ون کے مطابق یہ کارروائیاں ٹیکس قوانین اور پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے کی جارہی ہیں۔ چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد نے اس موقع پر کہا کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیاں ناقابلبرداشت ہیں۔