بلوں کی ترسیل کے لئے مربوط نظام بنائینگے ،ایم ڈی سالڈ ویسٹ

بلوں کی ترسیل کے لئے مربوط نظام بنائینگے ،ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے کہا ہے کہ جو فیکٹریز ایس ایس ڈبلیو ایم کے پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں وہ کچرا کھلی جگہ پر پھینک رہے ہیں جس سے صفائی کا کام متاثر ہونے کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مضر صحت ماحول کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے اجلاس میں کیا۔ اس موقع پرسالڈ ویسٹ کے متعلقہ افسران، کاٹی کے صدرجنید نقی،سابق صدر سلیم الزمان، ڈپٹی پیٹرن ان چیف محمد زبیرچھایاکے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوں کی ترسیل کیلئے مربوط نظام بنائیں گے اور کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔پچھلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بلوں کی فراہمی کیلئے فیکٹریوں کی درجہ بندی انکے سائز، عملے اور کچرے کی مقدار کے مطابق واضح کیا جائے گی۔ اس مسئلے کے حل اورممبران کی سہولت کیلئے ہم نے ویب سائٹ پورٹل بھی متعارف کرائی ہے ۔اس کے باوجود کمپنیز رجسٹرڈ ہونے کی طرف راغب نہیں اور نہ ہی بلوں کی ادائیگی باقاعدگی سے کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلع شرقی کے نئے ٹینڈر میں دو، ڈسٹ بن کا کلچر متعارف کرانے پر غور کررہے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسائل اور بلوں کی ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے دونوں جانب سے فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں