نئے سال کا پہلا مہینہ:کراچی :فائرنگ روکنے میں انتظامیہ ناکام ،33جاں بحق،120زخمی

نئے سال کا پہلا مہینہ:کراچی :فائرنگ روکنے میں انتظامیہ ناکام ،33جاں بحق،120زخمی

کراچی (رپورٹ:شہباز خان)سال بدلا لیکن حال نہ بدلا!کراچی میں سال 2025 کے پہلا مہینہ بھی شہریوں کیلئے پرامن نہ رہا، جنوری کے 30 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت،ذاتی دشمنی،شادیوں کی تقاریب میں ہوائی فائرنگ اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 33 شہری جاں بحق جبکہ 120 زخمی ہوگئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فائرنگ روکنے میں انتظامیہ ناکام دکھائی دی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 15 میں عبدالمعیز، کورنگی سیکٹر 51/سی رومیو اسکول کے قریب مظفر اقبال، لنک روڈ گھگھر پھاٹک پر عارف،کورنگی ضیاء کالونی گلی میں عارف اور کورنگی مدینہ کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساحل نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔دوران ڈکیتی مزاحمت 41 شہری زخمی بھی ہوئے ۔شادیوں کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق دو بچوں سمیت چار افراد جان سے گئے جن میں لانڈھی شیرآباد کالونی کا حمید،سرجانی تیسر ٹاؤن کا 6 سالہ گنجو،6 سالہ ایلن اور سپرہائی وے فینسی پلازہ پنجاب بس اڈا کے ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 13 سالہ ازیلا دختر سوداد علی جان سے گئی۔ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے ۔نامعلوم افراد کی فائرنگ اور ذاتی جھگڑوں کے دوران فائرنگ سے 24 افراد جان سے گئے ۔

یونیورسٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے فرحان، اعظم بستی میں مسقط، طارق روڈ پر شیراز، منگھوپیر ونگی گوٹھ میں خاتون گل نساء زوجہ اسکا شوہر عاشق عمران، ملیر ہالٹ رفاہ عام سوسائٹی میں فاطمہ اور علی،نیپا چورنگی پل کے قریب زبیر،سائٹ ایریا ہارون آباد کے ایم سی کالونی شوکت میں اسد اللہ اور سمیع اللہ، آرام باغ آرٹ کونسل نیشنل میوزیم کے قریب عبداللہ، نیو سبزی منڈی جنجال گوٹھ میں سردار،بلدیہ ٹاؤن میں خاتون مہرالنساء، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5 دارالعلوم کے قریب بھی فائرنگ سے خاتون جان سے گئی جس کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔اسکے علاوہ ماڑی پور مچھر کالونی کے قریب جنگل سے سمیر نامی نوجوان کی تشدد ذدہ لاش ملی۔سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب اختر،سائٹ ایریا میٹروویل پر فجر، قائد آباد گوشت گلی میں ذوالفقار،لانڈھی ریڑھی روڈ پر کامران، نارتھ کراچی اجمیر نگری میں خان مائیل، اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں محمد صدیق، سپرہائی وے غازی گوٹھ میں نور محمد،لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں جان محمد جبکہ اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ واقعہ میں شاہین نامی خاتون جان سے گئی، فائرنگ ذاتی جھگڑے اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 52 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں