ایس بی آر اے الیکشن اخوت پینل کامیاب

ایس بی آر اے الیکشن اخوت پینل کامیاب

کراچی (سٹی ڈیسک)سندھ بلوچ ریذیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایس بی آر اے )کے انتخابات میں اخوت پینل اور احساس پینل کے درمیان مقابلہ ہوا۔اخوت پینل نے 219 ووٹ حاصل کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔

 ڈاکٹر احمد شریف صدر، عظیم جمشید نائب صدر ، محمد ایوب خان جنرل سیکریٹری ، سید عابد علی جوائنٹ سیکریٹری ، نجم الدین فاروقی فنانس سیکریٹری اور خواجہ طلعت محمود انفارمیشن سیکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے ۔احساس پینل نے 76 ووٹ حاصل کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں