ادیبوں و دانشوروں کے اعزاز میں سندھ پولیس کی تقریب

 ادیبوں و دانشوروں کے اعزاز  میں سندھ پولیس کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس ہیڈکوارٹرز جنوبی میں سندھ پولیس کی جانب 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹول میں شرکت کے لیے آئے ادیبوں و دانشوروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران سمیت آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر سندھ پولیس میوزیم کے کیوریٹر سعود مرزا نے سابقہ آئی جیز،آفتاب نبی،مشتاق مہر سمیت موجودہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن و دیگر ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کا پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور پولیس میوزیم کا مختصر سا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر سندھ پولیس کی تاریخ پر مشتمل ڈاکومینٹری پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں