آتشزدگی کے واقعات میں خاتون جاں بحق،4افراد زخمی

آتشزدگی کے واقعات میں خاتون جاں بحق،4افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں خاتون جاں بحق جبکہ لڑکی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق باغ کورنگی کے قریب گھر کے اندر آگ لگنے کے نتیجے میں جھلس کر ماں جاں جبکہ بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ گلشن بی بی کے نام سے ہوئی۔زخمیوں کی شناخت 16 سالہ اسما اور 17 سالہ احمد کے ناموں سے ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ شاٹ سرکٹ کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ہاکس بے ماڑی پور کے قریب پک اپ میں آگ لگ گئی حادثے میں جھلس کر دو افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا زخمیوں میں عامر اور شاھد شامل ہیں آگ وائرنگ میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ادھر کورنگی 5 نمبر پر قائم الجدید مارٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سندھ کے تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور ایک گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں