تھرپارکر :پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے کی خودکشی

تھرپارکر :پسند کی شادی نہ  ہونے پر جوڑے کی خودکشی

تھرپارکر (نمائندہ دنیا) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں کانکیو میں جوڑے 16 سالہ نوجوان کیول کولہی اور 18 سالہ لڑکی بھاگو کولہی نے مبینہ طور پر پانی کے گڑھے میں کود کر خودکشی کرلی۔

 علاقے کے لوگوں کے مطابق پسند کی شادی نہ ہونے پر دونوں نے خودکشی کی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی کچھ روز بعد گھر والوں کی مرضی سے شادی ہونے والی تھی۔ مرنے والے دونوں کزن تھے ۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے چھاچھرو اسپتال منتقل اور تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کا لگ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں