پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر طارق روڈ پر دو دکانیں سربمہر

پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر طارق روڈ پر دو دکانیں سربمہر

کراچی( کامرس رپورٹر) آر ٹی او 1نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے آج طارق روڈ پر دو اہم دکانوں کو سیل کرلیا ہے ۔

 پہلی کارروائی میں انٹیریئر ڈیکوریشن کی دکان کو سیل کیا گیا ہے جب کہ دوسری کارروائی ڈالمین مال کی حدود کے اندر کی گئی جہاں کپڑوں کے ایک مشہور برانڈ کو پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ مذکورہ دونوں دکانوں کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیل کیا گیا ہے ۔ آر ٹی او ون کے مطابق دونوں کاروائیاں آر ٹی او ون کے زون 3کی انتظامی حدود طارق روڈ میں سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150زیڈ ای او کے تحت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں