وزیراعلیٰ کی جاپانی کمپنیوں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپانی سفیر اکاماٹسو شیوچی (AKAMATSU Shiochi)نے ملاقات کی۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔
وزیراعلیٰ نے جاپانی کمپنیوں کو کراچی میں ماس ٹرانزٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے ، تاکہ ہم اپنے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کر سکیں۔جاپانی سفیر نے سندھ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔دونوں فریقین نے مستقل رابطہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔