انسداد دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد

انسداد دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

پیر کے روز انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزم حیدر علی اور قائم علی بگٹی کی مقدمے سے انسداد دہشت گردی دفعات خارج کرنے اور مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر وکیل صفائی نے کہا استغاثہ کے مطابق واقعہ دو گروپوں کے درمیان دشمنی کے باعث پیش آیا، تصادم کے محرکات واضح طور پر دشمنی ہیں، انسداد دہشتگردی کی دفعات کے لئے اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔مدعی کے وکیل عابد زمان نے کہا کہ وقوعہ ڈیفنس کے پوش علاقے میں ہوا، وقوعہ سے علاقہ مکینوں میں خوف پھیلا، ملزمان کا حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان علی حیدراور قائم علی بگٹی کی مقدمہ سے اے ٹی اے دفعات ختم اور مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں