درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
دو رکنی آئینی بینچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے چار ہفتوں میں فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔