گرفتار ڈاکوؤں کا 300 وارداتوں کا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں وہ ڈکیتی کی 300 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کر رہے ہیں۔
ایس ایچ او شارع نور جہان عابد شاہ نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب 2 ڈاکوؤں سلمان اور سفیان کو گرفتار کیا ، گرفتار ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں دلاور،احتشام اوراس کے دوست کے ہمراہ تیموریہ کے علاقے میں بیٹری کی دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے نقد چھینے تھے جو بینک جمع کرانے جا رہا تھا۔