ضلعی عدالتوں کے ملازمین کا چیف جسٹس سے رمضان اعزازیہ کا مطالبہ

ضلعی عدالتوں کے ملازمین کا چیف جسٹس سے رمضان اعزازیہ کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلعی عدالتوں کے ملازمین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ماہ رمضان میں خصوصی اعزازیہ مانگ لیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ضلعی عدالتوں کے ملازمین نے بذریعہ سیشن جج چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔ خط میں کیا گیاکہ سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ ملازمین کے لئے ماہ رمضان میں خصوصی اعزازیہ دینے کا اعلان کیا تھا، ہائی کورٹ ملازمین کو یہ اعزازیہ دیا جاتا ہے تاہم گزشتہ کئی برسوں سے ضلعی عدالتوں کے ملازمین اعزازیہ سے محروم ہیں ، دیگر صوبوں میں بھی ضلعی عدالتوں کے ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دیا جارہا ہے ، یہ طے شدہ اصول ہے کہ ملازمین کو دیے جانے فوائد کیلئے آئینی پٹیشن کی ضرورت نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں