پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت 5ملزمان گرفتار

 پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت 5ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن 16A ٹھنڈی سڑک پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں دو ملزمان گرفتار ہوئے ، گرفتار ملزمان کی شناخت 24 سالہ نصیر احمد ولد نیاز محمد اور عبدالرحمن ولد شیراز احمد کے ناموں سے ہوئی۔ ادھر تھانہ پی آئی بی کے علاقے گوہرہ آباد کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ندیم ولد ریاض کو گرفتار کرلیا ۔سچل پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پیراڈائز بیکری کے قریب ڈکیت ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں 2 ڈکیت ملزمان زخمی حالت میں پکڑ گئے ساتھی فرار ہونے می کامیاب ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں