موٹرسائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا

کراچی (اسٹا ف رپورٹر )شہر قائد میں موٹرسائیکل لفٹرز نے وارداتوں کیلئے باریش حلیہ بنالیا ، موٹر سائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا ہے ۔۔
کہ کندھے پر رومال، چہرے پر سفید داڑھی اور سر پر سفید ٹوپی، موٹر سائیکل لفٹرز نے وارداتوں کے لیے نیا حلیہ بنالیا۔ عزیزآباد بلاک 8 میں موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹرسائیکل لفٹرز نے پہلے ایک چکر لگایا پھر واپس آئے ۔