محکمہ اوقاف کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں ، درخواستیں جرمانے کے ساتھ مسترد

محکمہ  اوقاف  کے  ٹھیکوں  میں  بے  ضابطگیاں ،  درخواستیں  جرمانے  کے  ساتھ  مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اوقاف میں ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستیں جرمانے کے ساتھ مسترد کردیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عدالت نے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ درخواست گزار ایک ماہ میں 25 ہزار روپے ہائی کورٹ اسپتال اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ عدالت نے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اوقاف میں ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ کمپلینٹ کمیٹی نے دیگر کمپنیوں کی ٹیکنیکل رپورٹ کی درخواست مسترد کی۔ سپرا کے وکیل کا کہنا تھاکہ درخواست گزار 90 فیصد ٹینڈرز میں کامیاب ہوا ہے ،درخواست گزار بلیک میل کرکے سو فیصد ٹھیکے حاصل کرنا چاہتا ہے ،درخواست گزار کی اپیل نظر ثانی کمیٹی میں زیر سماعت ہے ، درخواست کے باعث ٹینڈر کا مرحلہ رکا ہوا ہے ، مسترد کی جائے ۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھاکہ درخواست گزار نے شکایت کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے ، یہ پبلک فنڈز اور اختیارات کے استعمال کا معاملہ ہے ، عدالت کسی بھی مرحلے پر معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ درخواست گزار ٹھیکوں میں کسی بے ضابطگی کی نشاندہی میں ناکام رہے ہیں، درخواست گزار دیگر کمپنیوں کو ناک آؤٹ کرکے سو فیصد ٹھیکے حاصل کرنا چاہتے ہیں، درخواست گزار نے نظر ثانی اپیل پر فیصلے کا انتظار کئے بغیر عدالت سے رجوع کیا، عدالت ایسی کسی کارروائی کی پذیرائی نہیں کرسکتی، یہ قانون کے غلط استعمال کی مثال ہے ، غیر ضروری مقدمہ سازی سے عدالتوں کا وقت اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کا نقصان ہوتا ہے ۔ عدالت نے درخواستں جرمانے کے ساتھ مسترد کردیں۔ عدالت نے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ درخواست گزار ایک ماہ میں پچیس ہزار روپے ہائی کورٹ اسپتال اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔عدالت نے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں