سندھ آبادگار اتحاد نے پاکستان کسان اتحاد پنجاب کا بیان مسترد کردیا

سندھ آبادگار اتحاد نے پاکستان کسان اتحاد پنجاب کا بیان مسترد کردیا

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) سندھ آبادگار اتحاد نے پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صدر کے دریائے سندھ اور پانی کی تقسیم کے بارے میں بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ91کے پانی معاہدے پر عمل نہیں کیاجارہا ، ارسا نے خود سالانہ پانی کی قلت کا اعتراف کیا ہے ، اس کے باوجودنئی نہریں نکالنے کی ضد سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں پانی کی قلت16فیصد ہے ، جبکہ سندھ میں سیلاب کے دوران بھی پانی کی قلت رہتی ہے ، خود جنوبی پنجاب پانی کی قلت کا شکار ہے جبکہ اس وقت بھی سکھر بیراج پر پانی کی قلت60فیصد ہے ، اس کے علاوہ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے دی گئی زمین ایک نجی کمپنی کو دے دی گئی ہے ، یہ عمل سراسر غلط اور خلاف آئین ہے ، چولستان منصوبہ اور گریٹر تھل کینال الگ الگ معاملات ہیں، جن پر آگے چل کر بیراج بنائے جانے کا امکان ہے ، ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ ممکن ہی نہیں کہ ریگستان میں نہریں بناکر زراعت کی جائے ، بھارت نے بھی ایسامنصوبہ ریگستان میں شروع کیا تھا جو ناکام ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں