نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،3ملزمان گرفتار

 نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،3ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے تولیے کی آڑ میں نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 3بین الاقوامی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔کارروائی کے دوران 3بین الاقوامی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا، اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ گولیوں کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے ہے ۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کارروائی کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کی گئی، تولیہ کٹ پیس ایکسپورٹ کے نام پر ایک کنٹینر کو بک کیا گیا تھا، پورٹ کنٹرول یونٹ کی جانب سے کنٹینرکی تلاشی لی گئی، اس دوران بھاری مقدار میں 3لاکھ نشہ آور گولیاں ملیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں