ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے عدالت سے رجوع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں راجا اظہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانا چاہا تو پتہ چلا نام ای سی ایل میں شامل ہے ، تمام کیسز میں ضمانت منظور ہوچکی ہے اور عدالتوں میں باقاعدگی سے پیش ہورہا ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ میرا نام ای سی ایل خارج کرنے کا حکم دے ، درخواست میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔