دہشتگردی کے خلاف تحریک نوجوانان پاکستان کا مظاہرہ

دہشتگردی کے خلاف تحریک نوجوانان پاکستان کا مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان میں دہشتگردی اور پاک فوج پر حملے کے خلاف تحریک نوجوانان پاکستان کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے بی ایل ایف اور بی ایل اے سمیت تمام دہشتگردوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

 مظاہرین نے پاکستان کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ۔تحریک نوجوانان پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر شفیق جان درانی نے کہا کہ پاک فوج ہے تو ملک ہے ، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں