معاشرے کی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں، شاہینہ شیر علی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین سندھ شاہینہ شیر علی نے انٹرنیشنل ویمنز ڈے 2025 کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں سماجی تنظیم ہینڈز پاکستان، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم اور محکمہ ترقی خواتین، حکومت سندھ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔اس موقع پر وزیرِ ترقی خواتین شاہینہ شیر علی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں،حکومت سندھ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔تقریب میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندے ، انسانی حقوق کے کارکنان، اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے ۔ شرکا نے محکمہ ترقی خواتین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔