کیماڑی ٹاؤن کے مختلف علا قوں میں آپریشن،کچی وپکی تجاوزات مسمار
کراچی(این این آئی) کیماڑی ٹاؤن کے مختلف علا قوں میں تجا وزات کیخلا ف آپریشن کچی و پکی تجاوزات مسما ر کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہا ب ،ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد ، میو نسپل کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمار احمد خان کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ امین لاکھا نی نے علاقہ پولیس کے ہمراہ کیماڑی ٹاؤن کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کیخلا ف آپریشن کر کے کچی و پکی تجاوزات مسمار کر د یں۔ سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمار احمد خان نے کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے مانیٹرنگ نظام کو فعال بنا کر دوبارہ انکروچمنٹ قائم نہیں ہونے دیں گے ۔ علا وہ ازیں میئر کراچی کی خصوصی ہدایت پر یونس آبا د ماڑی پور ٹاؤن، پاک کالونی ، شیر شاہ، گل بائی سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلا ف آپریشن سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آگئی ۔