محمد علی جناح یونیورسٹی کے اسٹاف کے لئے فیملی افطارڈنر

محمد علی جناح یونیورسٹی کے اسٹاف کے لئے فیملی افطارڈنر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں یونیورسٹی کے ڈینز، فیکلٹی ممبران، ہیڈز، اساتذہ اور اسٹاف نے فیملی کے ساتھ شرکت کی۔ افطار ڈنر میں ماجو کے المنائی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے بھی فیملی کے ہمراہ شرکت کی اور اسٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف تقسیم کیے ۔ ڈاکٹر زبیر شیخ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ، اساتذہ اور اسٹاف ایک خاندان کی طرح ہیں۔ یونیورسٹیاں معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، انسٹی ٹیوٹ اور مدرسے بھی سوسائٹی میں اپنے حصے کا کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا اساتذہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ، جو بچوں کو نہ صرف تعلیم دیتے ہیں بلکہ انہیں تربیت بھی فراہم کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے آج ہم نے تدریس کو بھی کاروبار بنا لیا ہے ، لیکن اگر ہم تدریس کو ایک سماجی خدمت کے طور پر لیں، تو تعلیم بھی انڈسٹری کی طرح ترقی کرے گی۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ان باتوں کو سمجھنا ہوگا تاکہ ہماری دعائیں بھی مقبول ہوں، کیونکہ یہ کام نہ صرف ملک کے لیے بلکہ امت کی ترقی کے لیے بھی ہیں۔ انہوں نے المنائی کی شرکت کو ایک خوبصورت مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ \\\"یونیورسٹی اور ملک کو آگے بڑھانے میں ہم سب اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں